• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں: چیئرمین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمے داری ہے۔

حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 19 اظہار رائے کی أزادی دیتا ہے وہیں کلچرل باؤنڈریز بھی ہیں، غیر اخلاقی اور ریاست مخالف مواد سے متعلق شکایات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک وی پی این کو ریگولیٹ کر رہے ہیں، ہم نے دسمبر 2010ء میں پہلا وی پی این رجسٹرڈ کیا تھا، وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 15 سال دے چکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بزنس مقاصد کے لیے وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے، سوشل میڈیا کے ذمے دارانہ استعمال کے حوالے سے بچوں کو آگاہی دی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی حدود کا خیال ضرور رکھیں، خطے میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے ممالک میں پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے۔

قومی خبریں سے مزید