• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: تھانہ سمبل کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سمبل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 113 مشکوک افراد، 53 گھرانے، دکانیں، سرائے، ہوٹلز اور موٹلز کو چیک کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایس پی صدر زون کی سربراہی میں پولیس نفری نے سرچ آپریشن میں حصّہ لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس، ایف سی افسران نے بھی حصّہ لیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 28 افراد کو تھانے شفٹ کیا کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشن کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ جانچ پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور  کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔

قومی خبریں سے مزید