• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں ہوتے؟، علیمہ خان

توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی گئی، علیمہ خان - فوٹو: فائل
توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی گئی، علیمہ خان - فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے استفسار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں ہوتے؟  

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کے عرصے میں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے، تب سے سن رہے ہیں بانی ہی ٹی آئی ڈیل کرنے لگے ہیں۔ 

توشہ خانہ 2 کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ سارے مقدمات میں ضمانت ہوگئی ہے اور انہیں رہا کیا جائے گا۔ گزشتہ رات ایک مضحکہ خیز مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

علمیہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا۔ یہ احتجاج کی کال رول آف لاء، عدلیہ کی آزادی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کی کال پر مختلف قسم کے بیانات اور ڈکٹیشن دی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام اور اوورسیز پاکستانیو ں کو کہا ہے کسی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں۔ پاکستان اور بیرون ممالک جہاں جہاں وہ ہیں 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

قومی خبریں سے مزید