• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کا انتقال، وزیر اعظم، چیئرمین بورڈ کی تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ آف اسپنر محمد نذیر جونیئرجمعرات کو طویل علالت کے باعث 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ پانچ سال قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے ۔انہوں نے 14 ٹیسٹ میں34 اور 4 ون ڈے میچوں میں تین وکٹیں حاصل کیں انہوں نے ٹیسٹ کیریئرمیں تین بار ویوین رچرڈز کو آؤٹ کیا۔ نذیر جونیئر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد امپائرنگ کے شعبہ کو اپنایا ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نذیر جونیئر کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

اسپورٹس سے مزید