کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی میں تاخیر کا امکان ہے، پاکستان نے انعقاد کیلئے اگلے سال فروری مارچ کی تاریخیں دی ہیں ، البتہ حتمی شیڈول کیلئے جنوری میں لاہور میں ساؤتھ ایشین اولمپکس کا اجلاس ہوگا، پی او اے حکام اس سلسلے میں اپنی تیاریوں سے شرکاء کو آگاہ کرینگے۔ پاکستان اولمپکس اور اسپورٹس بورڈ میں جاری تنازع کے باعث تاحال مقابلوں کی تیاری شروع نہیں ہوسکی، پی او اے نے حکومت کے ساتھ بات چیت کی مگر صورت حال میں تبدیلی نہیں آئی۔