• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: فاٹا، لاہور وائٹس، کوئٹہ اور ملتان کی کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا نے لاہور بلوز ،لاہور وائٹس نے لاڑکانہ، کوئٹہ نے ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان نے آزاد جموں کشمیر کو ہرادیا۔ صوابی میں لاہور بلوز کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آفاق آفریدی نے 57 رنز دے کر 8 اور میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے 178 کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ چاروں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔اسلام آباد میں لاڑکانہ کی ٹیم دوسری اننگز میں258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبید شاہ نے تین اور میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے 123 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ میرپور میں سیالکوٹ پہلی اننگز میں 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ تابش خان نے7 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 214 رنز بنائے تھے۔ سیف اللہ بنگش 103 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اسلام آباد میں فیصل آباد دوسری اننگز میں 346 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اویس ظفر 145 اور محمد کاشف نے 98 رنز بنائے۔ موسیٰ خان نے 68 رنزدے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسلام آباد نے 396 رنز کا ہدف کے جواب میں 7 وکٹوں پر136 رنز بنائے تھے ۔ ایبٹ آباد میں کراچی وائٹس نے بہاولپور کیخلاف 301رنز کا ہدف کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنائے تھے۔ چارسدہ میں آزاد جموں کشمیر کی ٹیم ملتان کے خلاف ایک اننگز اور 112 رنز سے میچ ہارگئی۔ محمد اسمعیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہری پور میں کوئٹہ پہلی اننگز میں438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ بسم اللہ خان نے 166 رنز بنائے۔ دانش عزیز نے7 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیرہ مراد جمالی دوسری اننگز میں 169 رنز پر آؤٹ ہوکر میچ ہارگئی۔ راولپنڈی میں راولپنڈی کی ٹیم پشاور کے 393 رنز کے جواب میں 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ عاقب شاہ نے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسپورٹس سے مزید