• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج میں گرفتار 2 خواتین کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ معطل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والی 2 خواتین کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجی جانے والی دونوں خواتین کو رہا کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے درخواست احکامات جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں خواتین کو 5 روز کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجا تھا۔

قومی خبریں سے مزید