• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کےلیے ناگزیر ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کےلیے ناگزیر ہیں۔

احسن اقبال کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے، ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 400 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے 3 سال میں مکمل کیے جائیں گے، صوبے میں روڈ منصوبے بروقت مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد مکمل منصوبوں کو فوری فنڈز فراہم کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، آئندہ پی ایس ڈی پی ’فائیو ایز‘ اور 5 سال کے منصوبہ بندی کے اہداف سے ہم آہنگ ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ بیرونی امداد سے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں تاکہ نئے منصوبے شروع کیے جاسکیں، وزارت منصوبہ بندی دیگر وزارتوں کے ترقیاتی بجٹ کے بروقت استعمال کو یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید