• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی موقف پر قائم، 24 نومبر کی کال واپس نہیں لے رہے، علیمہ خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 24 نومبر کی کال واپس لینے کی بات گمراہ کن ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کی کال واپس نہیں لے رہے، بانی چیئرمین اپنے موقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آپ کو گمراہ کر رہے ہیں، آپ نے ان کی کسی بات پر نہیں چلنا، یہ احتجاج آپ کا آئینی حق ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ 24 تاریخ اہم دن ہوگیا یہ فائنل کال ہے، بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو کہا کہ وہ اپنی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے باہر نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ٹی آئی نے کہا کہ 24 نومبر کی کال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، یہ جتنی مرضی مجھے جیل میں رکھنا چاہیں رکھ لیں۔ مجھے ڈیڑھ سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے اور مجھ پر جائز کیس بھی نہیں بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہمیں کہا جاتا رہا کہ بات کرنا بند کردیں، ملک چھوڑ دیں تو کیسز معاف ہو جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید