• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی نے جو کچھ کہا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کہا، سینیٹر عرفاق صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جو کچھ کہا مکمل تیاری اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کہا ہے، اُس کی نظیر پی ٹی آئی کی فتنہ و فساد سے بھری تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔

 اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ دوست ملکوں کو ناراض کر کے پاکستان سے دور کرنا بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا خاصہ رہا ہے،  "خان نہیں تو پاکستان نہیں" کا نعرہ مکہ و مدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ننگے پاؤں اور مدینہ کے نام پر لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلا گیا، یہ بھی نہ سوچا گیا کہ عظیم دوست اسلامی ملک پر کتنا گھناؤنا الزام لگایا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید