مہاراشٹرا پولیس نے جمعہ کو ناگپور سے ایک شخص کو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دوست اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق قتل کیس کے حوالے سے گرفتار کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کرائم برانچ کی ٹیم قتل کی تفتیش کےلیے ناگپور گئی تھی جہاں اس نے شہر کے علاقے اکوٹ میں واقع پناج کے رہائشی 26 سالہ سومیت ڈنکار واگھ کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ ممبئی لائی ہے۔
مذکورہ بالا گرفتار ہونے والا شخص ملزمان کی مالی مدد کرتا تھا، واضح رہے کہ یہ اس کیس میں 26ویں گرفتاری ہے۔
بابا صدیق کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ ایسٹ کے نرمل نگر میں واقع انکے بیٹے اور مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن ذیشان صدیق کے دفتر کے سامنے تین حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔