• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی بھانجی ایم پی اے باسمہ چوہدری کے گھر پر پولیس کا چھاپہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی بھانجی اور پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی باسمہ چوہدری نے کہا کہ منڈی بہاءالدین میں ان کے آبائی گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

 باسمہ چوہدری نے الزام لگایا کہ رات ڈھائی بجے پولیس اور سادہ لباس اہلکار ان کے گھر میں گھس آئے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، ملازمین کو ہراساں کیا، گھر کا سارا سامان توڑ دیا گیا۔

پرویز الہٰی کی بھانجی باسمہ چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، انہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید