• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان پر تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دینِ اسلام میں عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید