• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد، راولپنڈی میں راستے دوسرے روز بھی بند

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے۔

راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے راستے مسلسل دوسرے روز بھی بند ہیں، میٹرو بس سروس معطل ہے، جڑواں شہروں اور مری میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

اسلام آباد میں ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، جگہ جگہ کنٹینرز کی دیواریں ہیں، دیگر علاقوں سے اسلام آباد کی طرف آنے والے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فونز پر انٹرنیٹ ڈیٹا بند یا رفتار محدود ہے۔

لاہور شہر کے اندر ٹریفک مکمل طور پر معمول کے مطابق چل رہی ہے، البتہ لاہور سے دیگر شہروں کی طرف جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہیں۔

سکھر ملتان موٹر وے بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گجرات میں دریائے چناب کا پل دونوں طرف کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ 

جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر بھی کنٹینرز سے بند ہے۔

قومی خبریں سے مزید