• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کردی


چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کردی، جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال، جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  آئینی بینچز کیلئے جسٹس ذوالفقار علی سانگی، جسٹس ارباب علی ہیکڑو،  جسٹس یوسف علی سعید، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس ثناء منہاس اکرام، جسٹس عبدالمبین لاکھو شامل ہیں۔

آئینی بینچز کی تشکیل کےلیے جوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا، آئینی بینچز کےلیے 9 ججز کے حق میں 11 ووٹ آئے، جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اختلافی رائے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

جوڈیشل کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کا 2 گھنٹے تک انتظار کیا، شبلی فراز اور عمر ایوب 2 بجے تک سپریم کورٹ اسٹاف سے رابطے میں تھے، دن دو بجے کے بعد دوبارہ رابطے پر پی ٹی آئی ارکان کے فون بند ملتے رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید