• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے نجی تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ پنجاب

صدر شمالی پنجاب پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی کے نجی تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے۔ 

اپنے بیان میں ابرار احمد نے کہا کہ دھرنوں کے باعث بچوں کی پڑھائی کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ 

پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کے رہنما کے مطابق پنجاب تعلیمی بورڈز نے 4 مارچ سے میٹرک کے امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

ابرار احمد نے مزید کہا پنجاب میں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا پیشگی اعلان کیا گیا۔ بچوں کی ریگولر پڑھائی کے لیے مطلوبہ وقت نہیں دیا جا رہا۔ 

انھوں نے کہا پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے امتحانات کی تاریخ کے شیڈول پر نظرثانی کریں۔

قومی خبریں سے مزید