• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو دھرنے کیلئے دو مقامات پر جگہ دینے کی پیشکش

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دھرنے کیلئے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑ پر جگہ دینے کی پیش کش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات منسٹر انکلیو میں ہو رہے ہیں، حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی۔

حکومت نے مؤقف پیش کیا کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے پھر ہی بات آگے ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف نے آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر کیا جائے گا، دھرنا پوائنٹ ڈکلئیر ہونے کے بعد حکومت مظاہرین کی راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرے گی، مظاہرین بھی پشاورموڑ سے آگے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔

حکومت کی جانب سے محسن نقوی اور رانا ثناء اللّٰہ شریک  ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر شریک ہیں۔

مذاکرات سے متعلق کچھ دیر میں حتمی اعلان متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید