حالات کا بوجھ چار و ناچار
مل جل کے تمام اُٹھا رہے ہیں
ہو کوئی بھی ذمّے دار اس کا
تکلیف عوام اٹھا رہے ہیں
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں, کچھ کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کےپی پہنچ گئی ہیں.
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خاندانی ذرائع نے ان کے خیبر پختونخوا پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی بہن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک احتجاج کے حق میں نہیں تھے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پُر امن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، ریڈ زون میں اکھٹے ہوئے تو دوبارہ آپریشن ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ایک گاڑی میں فرارہوئے، پی ٹی آئی کا اسلام آباد کو ٹیک اوور کرنے کا پلان تھا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی کا نو مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے۔
ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ضروری ہے فوری طور پر بند سڑکوں کو کھول دیا جائے، کل سے اسکول کھل جائیں گے، موبائل فون سروس بحال ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا اٹک پل بند کردیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ادھر سے کہیں نہیں جارہے اور یہیں بیٹھیں گے۔
بشریٰ بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا میں داخل ہوگئی۔
لبنانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کا اطلاق بدھ کی صبح سے ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں، ان سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد کے ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، سارا دن آنکھ مچولی جاری رہی،