• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مطلع صاف، دن میں تیز دھوپ رہنے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شہرِ قائد میں اگلے 24  گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید