شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مغربی سسٹم آج رات بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ میں آج رات یا کل موسمِ سرما کی پہلی بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع صاف اور موسم سرد و خشک رہنے جبکہ شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجۂ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔