• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو فائل
فوٹو فائل

28 نومبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ 

اسلام آباد سے محکمہ موسمیات کے مطابق 29 نومبر سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ 29 نومبر سے 2 دسمبر تک کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے 29 نومبر سے 2 دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ وزیرستان، مہمند، دیر، خیبر، مالا کنڈ اور کوہستان میں برفباری متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور قلات میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ 

بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب کے علاقے میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید