• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی ایس سی رولز 2018 کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) رولز 2018 کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔ 

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف پی ایس سی 5 سال سے آئین اور قانون سے متصادم رولز پر عمل کر رہا ہے۔ میں نے کمیشن کا 27 نومبر 2018 کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے۔

وکیل عرفان جہانگیر کا کہنا تھا کہ ایف پی ایس سی قانون کے تحت رولز خود نہیں بنا سکتا تھا۔ ایف پی ایس سی کو قوانین بناکر حکومت سے منظوری لینا ہوتی ہے۔

جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہم درخواست پر نمبر لگا کر اعتراضات ختم کر رہے ہیں۔ 

آئینی بینچ نے سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید