• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر پہنچنے والی لڑکی گرفتار، شادی کے وعدے پر ایل او سی پار کیا، لڑکی کا بیان

مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے آزاد کشمیر پہنچنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

کہوٹہ پولیس کے مطابق گاؤں کیرنی میں لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر کہوٹہ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ 

مظفر آباد سے پولیس کے مطابق لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں اس کا کہنا ہے کہ اس نے شادی کے وعدے پر 24 نومبر کو ایل او سی پار کیا اور پونچھ آگئی۔

لڑکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایل او سی کراس کرنے کے بعد عمران اپنے گھر لے آیا۔ 

لڑکی کا نام فاطمہ ہے اور اس نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران میرے بھائی کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، اس نے کہا عمران سے اکثر فون پر بات ہوتی رہتی تھی۔ 

کہوٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوان عمران کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکے پر ایل او سی پار کرانے اور والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔ 

لڑکی اور لڑکے کی رہائی اور حوالگی کیلیے اہلخانہ نے مجسٹریٹ کو درخواست دائر کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید