• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم نے احتجاج کو لیڈ کیوں نہیں کیا؟ کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ روز کی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔  

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تمام معاملے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ڈی چوک جانے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کا نہیں تھا، ارکان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے احتجاج کو لیڈ کیوں نہ کیا؟ 

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کو سیاسی کمیٹی کے فیصلے اور حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ 

 ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں احتجاج اور دھرنا دینے کی ہدایت کی تھی۔ بانی کی ہدایت تھی سنگجانی جانے سے قافلے نہیں ٹوٹیں گے۔

کور کمیٹی ارکان نے کہا بانی تحریک انصاف کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما نے کہا بشریٰ بی بی نے سنگجانی میں دھرنا دینے سے انکار کیا۔ بشریٰ بی بی نے حکم دیا بانی نے انہیں ڈی چوک میں دھرنا دینے کا کہا۔ 

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے پر کور کمیٹی اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ناکامیوں کی تفصیلات بانی پی ٹی آئی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید