ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن گزشتہ روز دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔ آپریشن میں خوارج کے سرغنہ بتور سمیت 4 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔