• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 44ویں مقابلے اختتام پذیر

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 44ویں مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ میگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد 14 اکتوبر سے 28 نومبر تک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی۔

آرمی چیف اور ایئرچیف مارشل نے ہر کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے والوں، رنرز اپ کو ٹرافیاں اور میڈلز دیے۔

مقابلوں میں آرمی، نیوی، ایئر فورس اور سول آرمڈ فورسز نے شرکت کی۔ مقابلے میں رینجرز سمیت 2000 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

آرمی چیف نے مقابلہ کے شرکا کے ساتھ بات چیت کی اور مقابلے میں شریک نشانے بازی کے بہترین معیار کو سراہا۔

آرمی چیف نے شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیا اور کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کے مقاصد میں سے ایک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ایف ٹی آر ٹیم ٹرافی لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں پاک فوج نے جیتی۔ پریذیڈنٹ کپ کی نیشنل چیلنج میچ ٹرافی پاک فوج کے نائیک وسیم احمد خان نے حاصل کی۔

پیرا فائرنگ میچز میں آزاد کشمیر رجمنٹ نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ پاک فضائیہ نے پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بورنیشنل چیلنج جیت لیا۔

قومی خبریں سے مزید