• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کمیٹی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ مستردکردیا، رؤف حسن

رؤف حسن : فوٹو فائل
رؤف حسن : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے سلمان اکرم راجہ  کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ علی امین کے پاس بشریٰ بی بی کو ریسکیو کرنے کے سوا چارہ نہیں تھا، حالات ایسے ہوگئے تھے کہ بشریٰ بی بی کو ریسکیو کرنے کے سوا آپشن نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔ انہوں نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 24 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت پر سوال اٹھا دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈی چوک واقعے پر بہت افسوس ہوا، پی ٹی آئی پنجاب کی لیڈرشپ کہاں غائب تھی؟ پارٹی بشریٰ بی بی چلائیں گی یا لیڈرشپ چلائے گی؟ پارٹی لیڈرشپ کے پاس اتنا اختیار نہیں تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی تاریخ میں کل کا دن بھی بد ترین رہا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں ہم کیوں نہیں پہنچ سکے، ہم لاہور میں احتجاج کر رہے تھے۔ ہمارے لیے تمام راستے بند تھے، کس طرح پہنچتے۔ پورے لاہور کو قید خانہ بنایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید