• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم سعودی عرب سے سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، اسکا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم علی حسن کو سائبر کرائم سرکل لاہور کے حوالے کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم ہے۔ ملزم کو امیگریشن کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔

قومی خبریں سے مزید