ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) رجسٹریشن کروانے کی 30 نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کر دی۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، ڈیڈ لائن قریب آنے کے باعث یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔
پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کی، جنہوں نے رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے اور تاریخ بڑھانے کی درخواست کی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کر رکھا ہے۔