پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد فیاض نے جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتشاری ٹولہ جو سیاسی جماعت کا دعویٰ کرتا ہے اس پر پابندی لگائی جائے، 24 نومبر کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کا حملہ بھی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اس جماعت کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولے نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی ماننے سے انکار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ یہ جماعت کسی بھی ادارے کی عزت نہیں کرتی ہے۔
قبل ازیں بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی تھی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
قرار داد پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔