• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا لیپا کی بوائے فرینڈ کالم ٹرنر کیساتھ بھارت میں ڈیٹنگ

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا اور ان کے بوائے فرینڈ کالم ٹرنر ان دنوں بھارت میں موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جعمرات کی رات کو دونوں شخصیات نے ممبئی کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھایا۔

اس دوران دعا لیپا اور ان کے بوائے فرینڈ کالم ٹرنر نے میچنگ کے ملبوسات پہن رکھے تھے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکارہ دعا لیپا 30 نومبر کو ممبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ برطانوی گلوکارہ دعا لیپا جمعرات کو ہی ممبئی پہنچی تھیں اور اس کنسرٹ کی تصدیق انہوں نے اگست میں کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید