• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر پر قاتلانہ حملہ آئی جی اسلام آباد اور وفاقی حکومت نے کیا۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے ہیں، ہمارے خلاف موٹر سائیکل چوری کے کیسز تک بنا دیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ایک گھنٹے بھی نہیں سوئے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پُر امن احتجاج کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں،  چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائیں۔



قومی خبریں سے مزید