• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطیع اللّٰہ جان کی رہائی کی روبکار پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا عملدرآمد سے انکار

مطیع اللّٰہ جان: فوٹو فائل
مطیع اللّٰہ جان: فوٹو فائل

صحافی مطیع اللّٰہ جان کی رہائی کی روبکار پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ  نے عملدرآمد سے انکار کردیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جگہ کم ہے مطیع اللّٰہ کو جہلم  یا اٹک لے جا کر روبکار پر عمل کروائیں۔

مطیع اللّٰہ جان کا گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسمانی ریمانڈ ختم کردیا تھا، انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر جوڈیشل کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل پر مطیع اللّٰہ جان کو جیل منتقل نہیں کیا تھا، آج مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت ہونے پر روبکار جاری ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مطیع اللّٰہ جان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ان کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللّٰہ کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، مطیع اللّٰہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی تھی۔

خیال رہے کہ صحافی اور اینکر مطیع اللّٰہ جان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید