• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قصبہ کالونی میں نالے سے خاتون کا کٹا ہوا سر برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں نالے سے خاتون کا کٹا ہوا سر ملا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلامیہ کالونی میں نالے سے خاتون کا کٹا ہوا سر ملا ہے، خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس نے کہا کہ مقتولہ خاتون کے دھڑ کی بھی تلاش جاری ہے، مقتولہ کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔

ضلع ویسٹ کے تھانے میں کسی خاتون کی گمشدگی کی بھی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس نالے سے خاتون کا کٹا ہوا سر ملا ہے اس کے اطراف شواہد جمع کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید