• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض(نیوز ایجنسی ) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران19ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاریاں اقامہ، سرحدی قوانین اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کی گئیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنیوالی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 11268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4773افراد سرحدی قوانین جبکہ2983 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ 1212تارکین کو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ۔

دنیا بھر سے سے مزید