لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بجلی کا بل ٹھیک نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس میں چیف ایگزیکٹیو لیسکو کو فیصلے کے لیے مہلت مل گئی۔
عدالت میں جسٹس شاہد کریم نے چیف ایگزیکٹیو لیسکو کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 4 ماہ گزرنے کے باوجود بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔
لیسکو کے وکیل نے بل ٹھیک کرنے کی درخواست پر فیصلے کے لیے مہلت مانگ لی۔
عدالت نے وکیل کی استدعا پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو کو بل ٹھیک کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے مہلت دے دی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست پر فیصلہ کرنا کونسا اتنا بڑا کام ہے، آپ توہینِ عدالت درخواست میں پیش ہوئے ہیں۔
لیسکو کے وکیل نے کہا کہ جلد درخواست پر فیصلہ کر دیں گے۔