• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی: پولیس مقابلے میں ڈاکو کی ہلاکت، ورثاء کا پولیس پر پتھراؤ، 7 اہلکار زخمی

فوٹو اسکرین گریپ: جیو نیوز
فوٹو اسکرین گریپ: جیو نیوز

روہڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو کی ہلاکت کیخلاف ورثاء نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا۔ ورثاء نے لاش رکھ کر غلام بند کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک کردی جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔

مذاکرات کیلئے گئی پولیس ٹیم پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، جس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایک کروڑ کی ڈکیتی کا ملزم پٹنی میں مقابلے کے دوران ہلاک ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید