• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز کے ساتھ معاملات ٹریک پر آرہے ہیں، جسٹس امین الدین خان



سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاملات ٹریک پر آرہے ہیں۔ معاہدوں پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے۔

 سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں آئی پی پیز سے معاہدوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جس کے دوران سربراہ آئینی بینچز جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاملات ٹریک پر آرہے ہیں، معاہدوں پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت کے سامنے کرپشن اور بڈنگ دونوں کے مسائل رکھے ہیں۔ 100 میں سے ایک بھی معاہدے کےلیے بڈنگ نہیں کی گئی۔

 جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہم حکومتی معاہدوں میں کیا مداخلت کرسکتے ہیں؟ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا کیس ہے، ہم مداخلت کرسکتے ہیں اور ہدایات بھی دی جاسکتی ہیں۔

آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید