• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 ماہ بعد مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی، وزیراعظم شہباز شریف


وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 70 ماہ بعد مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی۔ امید ہے عام آدمی کا بوجھ کم ہوگا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ معیشت مستحکم ہوچکی اب گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، دھرنوں نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کردی تھی، اسٹاک مارکیٹ ایک ہی دن میں ساڑھے 3 ہزار پوائنٹس گری۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی وہ معاملہ ہے جس سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہوتا ہے، مہنگائی کم ہوئی ہے۔ اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، ہم نے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی لیکن قیمت نہیں بڑھنے دی، طویل عرصے بعد مہنگائی کم ہو کر 4.9 فیصد پر آگئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے والوں نے ملک کی بےعزتی کروائی، دھرنوں نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کردی تھی۔ اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید ہوئے، دھرنے کی وجہ سے ایک دن میں اسٹاک مارکیٹ ساڑھے 3 ہزار پوائنٹ گری۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابیاں اللّٰہ کی مہربانیوں اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، افغانستان سے اسمگلنگ زیرو ہوچکی ہے، آرمی کی مضبوط گرفت کی وجہ سے افغانستان سے اسمگلنگ رکی،  قومی ایئرلائن کی یورپ میں پروازوں کی بحالی پر خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید