• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور، زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 47 اہم ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اے ٹی سی راولپنڈی نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 47 رہنماؤں اور کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے جن ملزمان کی گرفتار کے وارنٹ جاری کیے ان میں علی امین گنڈاپور، زرتاج گل وزیر، راجا بشارت اور بلال اعجاز چٹھہ شامل ہیں۔

ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدم حاضری پر جاری کیے ہیں، جن کے خلاف جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

مقدمے میں ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید