• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اسٹاپ پر بیٹھے نوجوان پر بس چڑھ گئی، ویڈیو وائرل


بھارتی ریاست کیرالہ میں اسٹاپ پر بیٹھے نوجوان پر بس چڑھنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان بس اسٹینڈ پر بنی بینچ پر بیٹھا ہوا اپنے فون پر مصروف تھا کہ اچانک ایک بس اس کی طرف بڑھی اور بمپر تقریباً اس کے سینے سے جا ٹکرایا، تاہم ڈرائیور نے وقت پر بس روک دی اور اسے پیچھے کرلیا۔

 خوش قسمتی سے نوجوان گہری چوٹ لگنے سے محفوظ رہا، تاہم اس کے گھٹنے پر معمولی چوٹ آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور پارکنگ کرتے وقت گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور گیئر کی خرابی کے باعث بس غیر متوقع طور پر آگے بڑھ گئی۔