• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم سوری اور باہر بیٹھے لوگوں کو بیان دینے سے پہلے قیادت سے بات کرنی چاہیے، فیصل چوہدری

فیصل چوہدری: فوٹو فائل
فیصل چوہدری: فوٹو فائل

بانی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت باہر بیٹھے لوگوں کو کوئی بھی بیان دینے سے پہلے پاکستان میں موجود قیادت سے بات کرنی چاہیے۔

 جیو نیوزکے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ قاسم سوری جیسی ٹوئٹس کرتے ہیں، ان سے یہاں موجود لوگوں کا کام بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتا ہیں، لاپتا افراد کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں چلایا جاتا، بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی تھیں کہ اسلام آباد کے بیچ میں جانا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں،کمیونیکیشن کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔

پی ٹی آئی  رہنما نے کہا کہ کل اوپن ٹرائل میں فیملی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،  جب کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تو افواہیں زور پکڑتی ہیں۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ اکتوبر میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بہت ظلم کیا گیا، انہیں حبس بےجا میں رکھا گیا۔

قومی خبریں سے مزید