• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، انہوں نے  پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کردیا۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ کا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا، موجودہ لیگل چیلینجز کمیشن میں موثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ادارے کے مفاد میں ہے کہ میں کسی اور کو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کر سکے،  میرا استعفیٰ جلد منظور کرکے بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے ۔

قومی خبریں سے مزید