• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اس بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر کام کرنا ہوگا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا کہ آبی بحران پر قابو پانے کےلیے عالمی سطح پر کام کرنا ہوگا، مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کےلیے یہ چیلنجز نئے نہیں، ہم 2022 کے سیلاب کے بعد سے اس سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ریاض میں وزیر اعظم فرانس کے صدر میکرون سے  بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر صدر میکرون کو مبارکباد دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور پر فرانس کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان اور فرانس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے فرانس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فرانس پاکستان میں موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی سے استفادہ کر سکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی، عالمی مسائل کے حوالے سے روابط بڑھانے کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید