• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم جاری، شہریوں سے نقدی، موبائل فونز، 3 موٹرسائیکل چھین لئے گئے

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 12موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،12افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 9 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ دو کاریں، تین موٹر سائیکل دو موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی۔اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھینے کے مقدمات تھانہ شالیمار اور تھانہ کورالمیں درج ہوئے۔ تھانہ نصیرآباد کے علاقہ حمزہ کالونی میں 3موٹرسائیکل سوارفرحان خان اور اس کے دوستوں صدام حسین اور فراز قریشی سے موٹرسائیکل اور 3موبائل ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ فیض آباد میں 4نامعلوم ملزمان شعیب الرحمان سے 2موبائل ، اور9پارسل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاو ر روڈ پر2موٹرسائیکل سواروں نے فریال حمید سے پرس ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ شیر زمان کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار آفاق سے موٹر سائیکل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ غریب آباد میں حمید اللہ خان اپنے دوستوں کے ساتھ پراپرٹی آفس میں تھاکہ دو لڑکے اندر داخل ہو ئےاور 3موبائل ،تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ خان ایونیو سکیم تھری میں 2موٹرسائیکل سوار شیر علی خان سے موبائل اور80 ہزار روپے ،شہید چوک میں 2موٹرسائیکل سوار عبدالحنان وغیرہ سے 3 موبائل اور20ہزا رروپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ بنک کالونی میں 2نامعلوم ملزمان عبدالباسط سے موٹر سائیکل ،تھانہ چونترہ کے علاقہ گگن میں2 نامعلوم ملزمان شیخ عبدالرحمٰن اور جاوید سے ساڑھے چار لاکھ روپے،2موبائل اور طلائی چین اڑھائی تولہ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ بیشتر وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ڈھوک رتہ میں محمد سعید کے کمرے کا تالہ توڑ کر اڑھائی لاکھ اور سونا مالیتی 4لاکھ 25ہزار100، ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں حسیب اللہ کے گھرسے ایل ای ڈی اور ساڑھے چار تولے زیورات چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید