• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں ہدف سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت، وزیر زراعت

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب نے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے لئے اربوں روپے کا خصوصی انعامی پیکج دیا ہے۔ اس خصوصی پیکج کے تحت 1 ہزار ٹریکٹرز اور 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کئے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کو گندم کی کاشت کا ہدف 14 لاکھ 91 ہزار ایکڑ دیا گیا ہے جبکہ 15 لاکھ 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت ہوچکی ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں ہدف سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ اب تک کسان کارڈ کے ذریعے 24 ارب روپے سے زائد ڈی اے پی کھاد کی خریداری ہوچکی ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی ہے۔
اسلام آباد سے مزید