• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر ایچ تیرہ میں نالے کا تعمیراتی کام رکنے سے مکین پریشان

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اسلام آباد کے سیکٹرH-13میں بننے وا لے نالے کا تعمیراتی کام اچانک روک دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت اور فنڈز کے اجراء کے بعد نالے پر کام شروع کیا گیاجبکہ روڈ کے درمیان سے کھدائی کئے جانے کے بعد نالے کو فوری بنیادوں پر مکمل کئے جانے کا کہا گیا تھا۔ کام کے آغاز میں کافی تیزی سے کام جاری رہا مگر جب نالے کے کچھ حصے کی چھت ڈالی گئی تو ساتھ ہی کام کو روک دیا گیا۔ اب مین روڈ کے درمیان میں آدھی روڈ کو سریوں کے ساتھ خالی چھوڑ دیا گیا ہے باقی ایک پوری گلی جس میں نالہ گزر رہا ہے کی کھدائی کے بعد اسے اسی طرح چھوڑ کر لوگوں کیلئے عذاب بنادیا گیا ہے۔علاقہ مکینوںنے درخواست کی ہے کہ نالے کی تعمیر کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید