راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر اٹھارہ برس قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عبداللہ نامی ملزم کو تھانہ رتہ امرال پولیس نے 2200 گرام چرس اور ملزم حمزاللہ کو وارث خان پولیس نے 1440گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 9، 9 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔