• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں کی کمی پورا کرنے کیلئے 7وکلاء کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی کمی پورا کرنے کیلئے وکلاء کے سات نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں جن میں راولپنڈی کے ملک صدیق اعوان ایڈووکیٹ کے علاوہ علی مسعود حیات،حسن نواز مخدوم،عامر عجم ملک،ضیا الرحمان،محمد جواد ظفر اور ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس14دسمبر کو ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت35جج کام کررہے ہیں جبکہ منظور شدہ تعداد60ہے۔آئندہ برس 2025میں بھی دوججز جسٹس انوار الحق پنوں اورسنیارٹی میں تیسرے نمبر پر جسٹس باقر نجفی ریٹائر ہوں گے۔2026میں بھی تین جج ریٹائر ہوں گےجن میں سنیارٹی میں دوسرے نمبر والے جسٹس سید شجاعت علی خان، جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید