• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خوری ،انسانی سمگلنگ ،دو ملزم گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے نے بھتہ خوری اور قتل کی دھمکیاں دینے میں ملوث اشتہاری ملزم ذیشان انورکو سعودی عرب سے جبکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم خاور شہزاد کو عمان سے واپسی پر اسلام آباد ائر پورٹ سے گرفتار کر لیا ۔ ذیشان انور گزشتہ 3 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم کے خلاف تھانہ گھکڑ منڈی گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ خاور شہزاد کو عمان سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا۔
اسلام آباد سے مزید